ترکیہ کے سیاحتی مرکز کپادوکیہ میں سیاحوں کی تعداد ریکارڈ درجے پر پہنچ گئی

کپادوکیہ نے رواں سال کے ماہِ جنوری میں ایک لاکھ 74 ہزار 222 سیاحوں کی میزبانی کی

1942090
ترکیہ کے سیاحتی مرکز کپادوکیہ میں سیاحوں کی تعداد ریکارڈ درجے پر پہنچ گئی

ترکیہ کے سیاحتی مرکز 'کپادوکیہ' میں ماہِ جنوری میں سیاحوں کی تعداد ریکارڈ درجے تک پہنچ گئی ہے۔

تاریخی، ثقافتی اور قدرتی خوبصورتیوں کے باعث مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کے مرکز علاقے 'کپادوکیہ' نے  رواں سال کے ماہِ جنوری میں ایک لاکھ 74 ہزار 222 سیاحوں کی میزبانی کی۔

نوشہر گورنر دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق علاقے میں سیاحوں کی تعداد  کے اعتبار سے 49 ہزار 467 افراد کے ساتھ زیلوے کھنڈرات پہلے، 48 ہزار 287 افراد کے ساتھ گیورمے اوپن ایئر عجائب گھر دوسرے اور 27 ہزار 113 افراد کے ساتھ قائمقلی زیرِ زمین شہر تیسرے نمبر پر رہا۔

جنوری کے مہینے کی بنیاد پر دیکھا جائے تو  2019 میں علاقے کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 244، 2020 میں ایک لاکھ 59 ہزار 245، 2021 میں 42 ہزار560 اور 2022 میں 88 ہزار 677 سیاح ریکارڈ کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں