2022 نوبل ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے

اسٹاک ہوم میں منعقدہ تقریب کے ساتھ 2022 نوبل ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے

1917337
2022 نوبل ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقدہ تقریب کے ساتھ 2022 نوبل ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹاک ہوم کانسرٹ ہوم میں منعقدہ تقریب میں فزکس،  طب، کیمیا اور اقتصادیات کے شعبوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

ایوارڈ کے حقداروں کا تعین اکتوبر میں ہو چکا تھا تاہم ایوارڈوں کی تقسیم الفرڈ نوبل کی برسی کی تاریخ   یعنی 10 دسمبر کو کی گئی ہے۔

فزکس نوبل ایوارڈ ایلن آسپیکٹ، جان کلاسر اور اینٹن زیلنگر کو ، کیمیا نوبل ایوارڈ کیرولین برٹوزی، مورٹن میلڈال اور بیری شارپلیس کو ۔ طب نوبل ایوارڈ ساوینٹے پابو کو اور اقتصادیات نوبل ایوارڈ بین برننانکے، ڈگلس ڈائمنڈ اور فلپ ڈائبوِگ کو دیا گیا ہے۔

ایوارڈ جیتنے والوں کو نوبل میڈل، ڈپلومہ اور تقریباً 9 لاکھ یورو نقد انعام  دیا گیا ہے۔

تقریب میں روس اور بیلا روس کو مدعو نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ نوبل ایوارڈ کی تقریب کورونا وائرس وباء کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں منعقد نہیں کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں