آرٹانیا کروز بحری جہاز نے الانیہ کے ساحل پر لنگر ڈال دیا

زیادہ تر جرمن سیاحوں پر مشتمل 853 مسافروں اور عملے کے 500 اہلکاروں پر مشتمل آرٹانیا کروز بحری جہاز الانیہ کے ساحل پر لنگر انداز ہو گیا

1893372
آرٹانیا کروز بحری جہاز نے الانیہ کے ساحل پر لنگر ڈال دیا

باہاما کا پرچم بردار کروز بحری جہاز "آرٹانیا"  ترکیہ کے سیاحتی شہر انطالیہ کی تحصیل الانیہ کے ساحل پر پہنچ گیا ہے۔

یونان کے علاقے مئیس سے الانیہ کی بندرگاہ  پر پہنچنے والے جہاز میں زیادہ تر جرمن سیاحوں پر مشتمل 853 مسافر اور 500 اہلکار سوار ہیں۔

کسٹم امور حل کرنے کے بعد جہاز سے اترنے والے بعض مسافروں نے  بسوں کے ذریعے تاریخی کھنڈرات کا رُخ کیا اور بعض نے الانیہ کے بازار اور شہر کے مرکز میں وقت گزارنے کو ترجیح دی۔

آرٹانیا کروز بحری جہاز کی اگلی منزل روڈوس ہو گی۔



متعللقہ خبریں