30 اگست یوم ظفر کی 100 ویں سالگرہ،ملک بھر میں جشن کا سماں

30 اگست یوم ِ ظفر کی 100 ویں   سالگرہ کو ترکی،شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور بیرون ملک متعین ترک سفارت خانوں میں  مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے۔

1873718
30 اگست یوم ظفر کی 100 ویں سالگرہ،ملک بھر میں جشن کا سماں

30 اگست یوم ِ ظفر کی 100 ویں   سالگرہ کو ترکی،شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور بیرون ملک متعین ترک سفارت خانوں میں  مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا بھی انعقاد ہو رہا ہے۔

انقرہ میں اولین طور پر مزارِ اتاترک پر  اعلی حکام نے  پھول چڑھائے جبکہ صدر  رجب طیب ایردوان نے  وہاں پر موجود خصوصی کتاب  میں  اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

انہوں نےکتاب  میں یہ الفاظ رقم کیے۔

عزیزم جناب اتاترک ہم عظیم  فتح کی 100ویں  سالگرہ کو ایک بار پھر بڑے فخر کے ساتھ منا رہے ہیں، ہم جنگ آزادی  میں سرخرو  ہونے  کا مژدہ دینےو الی اس تاریخی  فتح  کو ملاز گرت سے  عصر حاضر تک آنے والی کٹھن جدوجہد کی زنجیر  کے   انتہائی اہم    حلقے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ تیس اگست کو حاصل کردہ کامیابی سے حاصل کردہ  طاقت   کی بدولت جمہوریت  کے قیام کے  وقت  ہم نے اپنے ہدف کے طور پر  ترکی کو بلند تہذیب کا درجہ  دینے  کا تعین   کیا تھا۔ ترکی آپ کی جانب سے وضع کردہ  خطوط  اور اہداف  کی جانب رواں دواں ہے۔15 جولائی کی شب ترک قوم کی جانب سے قلم بند  کردہ داستان  نے  ہماری ملکی معیشت اور سیاسی خود مختاری  کے خلاف تمام تر حملوں کو  ناکام بنائے جانے کے ہمارے عزم کا  مظاہرہ کیا  ہے۔ آپ کے شہدا اور غازیوں  کی جانب سے  ہمیں بطور امانت  دیے گئے اس سر زمین  کا  اپنی جانوں کی بھی پرواہ کیے بغیر  حفاظت   کا بیڑا ہم نے   اٹھا رکھا ہے۔ اللہ تعالی  آپ کی مغفرت فرمائے۔"

صدر ایردوان  مزار ِ اتاترک پر منعقدہ تقریب کے بعد ایوان صدارت  تشریف لے گئے۔  جہاں پر انہوں نے  ہیڈ کمانڈر کی حیثیت سے یوم ِ ظفر و ترک مسلح افواج کے حوالے سے مبارکبادیں وصول  کیں۔

علاوہ ازیں دارالحکومت میں تعینات  ہر سطح کے فوجی افسران اور سویلین   ملازمین  نے   بھی صدر ترکی کو  مبارکباد دی۔



متعللقہ خبریں