میں ایک سال تک گھر کے باغیچے میں خزانہ تلاش کرتا رہا: بریڈ پِٹ

میں نے خود کو بہت احمق محسوس کیا لیکن اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہوں کہ خزانے کی تلاش بہت ہیجان خیز تھی: بریڈ پِٹ

1847482
میں ایک سال تک گھر کے باغیچے میں خزانہ تلاش کرتا رہا: بریڈ پِٹ

امریکی اداکار بریڈ پِٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ، اپنی اور اپنی سابقہ اہلیہ اینجلینا جولی کی زیر ملکیت 'میراول حویلی' کے باغیچے میں ایک سال تک خزانہ تلاش کرتے رہے ہیں۔

مذکورہ حویلی فرانس  کے علاقے وار میں واقع ہے۔ 60 ملین ڈالر  مالیت کی اس حویلی  کا مقدمہ چل رہا ہے۔

جی کیو جریدے کے لئے انٹرویو میں بریڈ پِٹ نے کہا ہے کہ" کسی نے مجھے بتایا تھا کہ حویلی کے باغیچے میں کئی ملین ڈالر مالیت کا خزانہ دفن ہے۔ یہ معلومات ملنے کے بعد میں نے راڈار سیٹ خریدا اور ایک سال تک باغیچے میں خزانے کی تلاش کرتا رہا ۔ یہ تلاش  میری  ضِد بن گئی تھی"۔

بریڈ پِٹ نے کہا ہے کہ " میں نے خود کو بہت احمق محسوس کیا لیکن اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہوں کہ خزانے کی تلاش بہت ہیجان خیز تھی"۔

ہالی وُوڈ  اسٹار پِٹ نے کہا ہے کہ سابقہ اہلیہ جولی سے طلاق لینے کے بعد  انہیں نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ 

انہوں نے مولانا رومی کے شعر " صحیح اور غلط سے پار ایک جگہ ہے ، ہم تم سے وہاں ملیں گے" پڑھا اور کہا ہے کہ ان کا دل شکستہ ہے اور وہ ہر لمحہ زندگی کے مفہوم کی تلاش میں ہیں۔



متعللقہ خبریں