ترک قومی ترانے کی منظوری کی 101 ویں سالگرہ پر اسپیکر اسمبلی کا پیغام

"ہمارا قومی ترانہ ہماری قوم کی مشترکہ زبان ہے، ہمارا قیمتی خزانہ ہے جو ہمارے وجود کو محفوظ رکھتا ہے اور اسے آنے والی نسلوں تک پہنچاتا ہے‘‘

1794359
ترک قومی ترانے کی منظوری کی 101 ویں سالگرہ پر اسپیکر اسمبلی کا پیغام

آج قومی ترانے  کی  ترک قومی اسمبلی میں منظوری   کے دن 12 مارچ 1921 کی یاد منائی جارہی ہے۔

ترک اسپیکر اسمبلی  مصطفی شن توپ نے اس دن کی مناسبت سے  جاری کردہ پیغام میں قومی ترانے  کی منظوری کی ایک سو ایک ویں  سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا قومی ترانہ ہماری قوم کی مشترکہ زبان ہے، ہمارا قیمتی خزانہ ہے جو ہمارے وجود کو محفوظ رکھتا ہے اور اسے آنے والی نسلوں تک پہنچاتا ہے۔ ہماری قوم کے ہر فرد کی شناخت ہمارا بنیادی جزو ہے جو ہمیں ایک قوم بناتا ہےیہ ہمارا سب سے پر عزم اظہار ہے۔ ایک آزاد ریاست اور قوم کے طور پر وجود میں آنے کی خواہش وطن کی توثیق  ہے۔

جناب شن توپ نے  نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ میں قومی ترانے کو اپنانے کے عمل کی تفصیلات مثالی ہیں۔

انہوں نے قومی ترانے کے محبوب شاعر مہمت عاکف اور قومی جدوجہد کے تمام کمانڈروں، بہادر شہداء اور سابق فوجیوں، خاص طور پر ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے پہلے اسپیکر غازی مصطفی کمال اتاترک کو عزت و احترام سے یاد کیا۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ "ہمارے قومی ترانے کو اپنانے کی 101 ویں سالگرہ کے موقع پر، جو ہماری جنگ آزادی کی علامت بھی  ہے، میں ہماری جدوجہد آزادی کے تمام ہیروز، خاص طور پر ہمارے قومی  شاعر مہمت عاکف ایرسوئے کی مغفرت کا دعاگو ہوں اور ان کا دلی مشکور و ممنون ہوں۔



متعللقہ خبریں