بھارتی موسیقار بپی لہری انتقال کر گئے

80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ فلموں کی موسیقی دینے اور گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے والے پبی لہری ممبئی کے ایک ہسپتال میں 15 فروری کی شب چل بسے.

1779586
بھارتی موسیقار بپی لہری انتقال کر گئے

بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری 69 سال کی عمر میں چل بسے۔

80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ فلموں کی موسیقی دینے اور گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے والے پبی لہری ممبئی کے ایک ہسپتال میں 15 فروری کی شب چل بسے.

خبرکے مطابق، بپی لہری ایک ماہ سے ہسپتام میں داخل تھے اور انہیں 14 فروری کوفارغ کیا گیا مگر 15 تاریخ کو حالت بگڑنے پر ان کے خاندان نے ڈاکٹر کو گھر بلایا اور پھر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے

بپی لہری کو متعدد طبی مسائل کا سامنا تھا۔

بپی لہری کا اصل نام آلوکیش لہری تھا، وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے۔

بپی لہری کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، انہوں نے کئی چھوٹی و بڑی فلموں میں اداکاری بھی کی۔

بپی لہری کو متعدد فلموں بشمول'چلتے چلتے'، 'ڈسکو ڈانسر' ، 'شرابی' اور نمک حلال کی موسیقی مرتب کرنے سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ وہ اپنے مخصوص انداز یعنی گلے میں سونے کی کئی زنجیروں اور سن گلاسز کی وجہ سے بھی جانے جاتے تھے۔

بولی وڈ کے متعدد فنکاروں نے بپی لہری کے جہان فانی سے کوچ کرنے پر غم کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں