کپادوکیا میں سال نو کے پہلے آفتاب کا غباروں کے ساتھ اڑان بھرتے ہوئے نظارہ

سیاحوں نے ترکی کے شہرہ آفاق تاریخی مقام کپادوکیا  کی پریوں کی چمنیوں، قدرتی چٹانوں سے ڈھکی وادیوں، چٹان سے کھدی ہوئی تاریخی خانقاہوں، غاروں ہوٹلوں کی سیر کی

1755518
کپادوکیا میں سال نو کے پہلے آفتاب کا غباروں کے ساتھ اڑان بھرتے ہوئے نظارہ
kapadokya.jpg
kapadokya.jpg
kapadokya.jpg
kapadokya.jpg

تاریخی، ثقافتی اور قدرتی حسن سے مزین کپادوکیا میں نئے سال کا استقبال کرنے والے سیاحوں نے سال کے پہلے دن مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

سیاحوں نے ترکی کے شہرہ آفاق تاریخی مقام کپادوکیا  کی پریوں کی چمنیوں، قدرتی چٹانوں سے ڈھکی وادیوں، چٹان سے کھدی ہوئی تاریخی خانقاہوں، غاروں ہوٹلوں کی سیر کی ، اس موقع پر   گرم ہوا کے غباروں اور زمینی گاڑیوں کے ذریعے سیاحت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

سیاح، جو آسمان پر 2022 کے پہلے سورج کو دیکھان چاہتے تھے  نے طلوع آفتاب کے وقت گوریمے شہر سے غباروں کے ساتھ اڑان بھرتے ہوئے شہر  پر طائرانہ نگاہ ڈالی۔

کچھ سیاحوں نے پہاڑیوں پر چڑھتے ہوئے رنگ برنگے غباروں سے سجے مناظر کی  تصاویر لیں۔



متعللقہ خبریں