ٹرائے میوزیم کوپروموشنل ویڈیو مقابلے میں پہلا انعام

میوزیم  جسے 1998 میں اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) نے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا  کی تاریخ 5 ہزار  500 سال تک پھیلی ہوئی ہے قدیم شہر ٹرائے کے داخلی دروازے پر واقع ہے

1747925
ٹرائے میوزیم کوپروموشنل ویڈیو مقابلے میں  پہلا انعام
troya muze.jpg
troya muze.jpg
troya muze.jpg

یورپ  سے لگاتار دو سال تک باوقار ایوارڈز حاصل  کرنے والے  چناق قلعے  ٹرائے میوزیم میوزیم نے یورپی میوزیم اکیڈمی کے تعاون سے 8ویں بار منعقد  ہونے والے مختصر پروموشنل ویڈیو مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

میوزیم  جسے 1998 میں اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) نے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا  کی تاریخ 5 ہزار  500 سال تک پھیلی ہوئی ہے قدیم شہر ٹرائے کے داخلی دروازے پر واقع ہے ۔

90 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل 3 منزلہ ٹرائے میوزیم، جسے 2014 میں تعمیر کرنا شروع کیا گیا تھا اور اکتوبر 2018 میں سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا، سیاحوں کا   استقبال قدیم شاعر ہومر کی "داستانِ الیادہ " کے 6 زبانوں میں تیار کردہ دوہے کے ساتھ کرتا ہے۔اس  میوزیم میں  اس خطے کی کھدائیوں سے حاصل ہونے والے نوادرات اور اشیاء کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔

عجائب گھر  جو   ڈسپلے سینٹر ، اسٹوریج، انتظامی یونٹس، لینڈ سکیپ اور وزٹ ایریاز پر مشتمل ہے، سیاح  ریمپ پر چڑھ کر تمسام منازل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

سیاح  میوزیم  کی سیر کے دوران ٹرائے  کے علاقے کے آثار قدیمہ، ٹرائے کے  تانبے کے دور ، داستانِ الیادہ  اور ٹرائے  کی جنگ ، قدیم مشرقی سلطنتِ روم ، سلطنتِ عثمانیہ، آثارِ قدیمہ کی تاریخ  جیسے  عنوانات   پر مشتمل  کہانیوں  کا  بھی جائزہ  لے سکتے ہیں۔

سن "2020 یورپی میوزیم آف دی ایئر کا خصوصی تعریفی  ایوارڈ حاصل کرنے کے  بعد ٹرائے میوزیم، "2020/2021 یورپی میوزیم اکیڈمی اسپیشل ایوارڈ"  بھی حاصل کرنے والا یہ میوزیم یورپ میں سب سے باوقار ایوارڈ حاصل کرنے والا پہلا ترک میوزیم بن گیا ہے۔

اس میوزیم کو "ایٹتھ  میوزیم ان شارٹ" مقابلے میں  ترکی  کی جانب سے پہلی بار "اسپیشل مینشن "  کے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔



متعللقہ خبریں