گلوکارہ ریانا ہماری قومی ہیرو ہیں: حکومت بارباڈوس

شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس نے معروف پاپ گلوکارہ ریانا کو سرکاری سطح پر "قومی ہیرو" قرار دے دیا جب کہ ملک کے نام کے ساتھ بھی ’جمہوریہ‘ کا لفظ لگا دیا۔

1740958

امریکی پریس کے مطابق ،بارباڈوس کی وزیر اعظم نے 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب کو ہونے والی تقریب میں گلوکارہ کو سرکاری اعزاز سے نوازا۔

ریانا جزیرہ نما بارباڈوس کی 150 سالہ تاریخی کی دوسری خاتون بن گئیں، جنہیں حکومت نے  یہ  درجہ دیا ہے، اس سے قبل 1866 میں ’سارا این گل‘ نامی مذہبی اسکالر خاتون کو ’قومی ہیرو‘ قرار دیا گیا تھا۔

یہی نہیں بلکہ ریانا زندہ افراد میں وہ دوسری شخصیت بن گئیں، جنہیں ملک و قوم کے سرکاری ’قومی ہیرو‘ کا درجہ حاصل ہوگا۔

ان سے قبل 85 سالہ کرکٹر سر گار فیلڈ کو "قومی ہیرو" کا درجہ حاصل ہے اور انہیں بھی کئی سال قبل مذکورہ اعزاز دیا گیا تھا۔

ریانا کو قومی ہیرو قرار دیے جانے اور اس کا میڈل دینے کی تقریب میں وزیر اعظم میا امور موتلے نے انہیں ملک و قوم کا فخر قرار دیتےہوئے انہیں ایوارڈ اور سند پیش کی۔

بارباڈوس کی حکومت نے ستمبر 2018 میں ریانا کو صحت و تعلیم سے متعلق سفیر بھی مقرر کیا تھا جب کہ انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے

متعللقہ خبریں