نیویارک ٹرکش ہاؤس میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

یوم جمہوریہ کی  تقریب  میں مہمانوں کی ایک کثیر تعداد کی شرکت سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

1726756
نیویارک ٹرکش ہاؤس میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام
manhattan bayrak cekme.jpg
new york Turkevi.jpg

امریکی شہر نیو یارک میں ماہ ستمبر میں خدمات کے لیے کھولے جانے والے ٹرکش ہاؤس   میں  جمہوریت استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

صدر رجب طیب ایردوان کی  شراکت سے 20 ستمبر سے  اپنے امور کا آغاز کرنے والے ٹرکش ہاؤس  میں نیو یارک میں  قونصل جنرل  ریحان اوزگیور  کی میزبانی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی  تقریب  میں مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ترک اور امریکی قومی  ترانوں کے ساتھ شروع ہونے والے اس پروگرام میں  ترک قونصل جنرل نے  صدر ایردوان  کے ترک امریکی  معاشرے  کے لیے یوم جمہوریہ کا خصوصی پیغام  پڑھا۔

قونصل جنرل اوزگر نے 29 اکتوبر کو نئے ٹرکش ہاؤس میں منعقدہ پہلے یوم جمہوریہ کے استقبالیہ میں، ایک طویل عرصے کے بعد امریکہ میں مقیم ترک  تارکین ِ وطن   کے ساتھ  سے دوبارہ  یکجا ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

دریں اثنا، نیویارک میں 29 اکتوبر کی تقریبات کے دوام کے  طور پر مین ہٹن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نیویارک کے مالیاتی مرکزوال اسٹریٹ ڈسٹرکٹ کے بولنگ گرین پارک میں منعقدہ تقریب میں قونصل جنرل ریحان اوزگر، سفارت کاروں، ترک نژاد امریکی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں