استنبول ائیر پورٹ پر"15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد" نمائش کو زائرین کے کھول دیا گیا

استنبول ائیر پورٹ پر ترک ملت کے عزم و ارادے کی عکاس تصاویر پر مشتمل " 15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد نمائش" کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا

1675333
استنبول ائیر پورٹ پر"15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد" نمائش کو زائرین کے کھول دیا گیا

استنبول ائیر پورٹ پر ترک ملت کے عزم و ارادے کی عکاس تصاویر پر مشتمل " 15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد نمائش" کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

فتح اللہ دہشت گرد تنظیم ' فیتو'  کے 15 جولائی 2016 کے غدارانہ حملے کے اقدام  کے خلاف ترک عوام کے عزم و ارادے کی عکاس اس نمائش میں اس رات سے بعض مناظر کی اور شہداء کی تصاویر  کو نمائش کیا گیا ہے۔

یہ تصاویر اس داستان کی کہانی سناتی ہیں جو جوان، بوڑھے، عورت ، مرد کی تفریق کے بغیر 7  سے 70 سال تک ہر عمر کے شہری نے ملّی ارادے کے تحفظ کے لئے اپنے خون سے لکھی۔

نمائش میں بعض شہداء اور غازیوں کی خون آلود قمیضوں اور ہیلمٹوں کو بھی نمائش کیا گیا ہے۔

اس نمائش کو ائیر پورٹ کے مسافر اور عملہ 20 جولائی تک دیکھ سکے گا۔

استنبول ائیر پورٹ ائیر ٹریفک ٹاور کو بھی ترک پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں