امینہ ایردوان کی طرف سے وان جھیل کے لئے ووٹ کی اپیل

ترکی کی خاتونِ اوّل امینہ ایردوان کی اپیل: ناسا کے "عالمی ٹورنامنٹ " نامی آن لائن مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی ترکی کی وان جھیل کی تصویر کو ووٹ دیں

1619071
امینہ ایردوان کی طرف سے وان جھیل کے لئے ووٹ کی اپیل

ترکی کی خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے خلاء سے اتاری گئی اور امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کی طرف سے "عالمی ٹورنامنٹ " کے نام سے شروع کئے گئے آن لائن مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی ترکی کی وان جھیل کی تصویر کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

امینہ ایردوان نے شئیر کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ "بے مثال قدرتی حسن کی مالک وان جھیل کی خلاء سے اتاری گئی تصویر اپنے اندر ساری نیلاہٹیں سمیٹے ہوئے ہے۔تصویر ناسا کے آن لائن مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئی ہے"۔

خاتونِ اوّل نے ٹویٹ میں مقابلے کی ووٹنگ کا لنک بھی شئیر کیا اور وان جھیل کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

مقابلے میں اپنا ووٹ شامل کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://t.co/PcAWKdaFPO  

ٹویٹر سے ووٹ دینے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

Pic.twitter.com/vNJBaf9ddB   



متعللقہ خبریں