ترکی: ماہِ نومبر کے دوران 87 ہزار 700 افراد نے کپادوکیہ کی سیر کی

پریوں کی چمنیوں، تاریخی کلیساوں، عبادت گاہوں اور  زیرِ زمین شہروں کی وجہ سے مشہور علاقے کپادوکیہ کی ماہِ نومبر کے دوران 87 ہزار 700 افراد نے سیر کی

1541659
ترکی: ماہِ نومبر کے دوران 87 ہزار 700 افراد نے کپادوکیہ کی سیر کی

ترکی کے سیاحتی اہمیت کے حامل شہر نوشہر میں پریوں کی چمنیوں نامی قدرتی طور پر ترشی ہوئی چٹانوں، تاریخی کلیساوں، عبادت گاہوں اور  زیرِ زمین شہروں کی وجہ سے مشہور علاقے کپادوکیہ میں ماہِ نومبر کے دوران 87 ہزار 700 افراد نے عجائب گھروں اور کھنڈرات کی سیر کی۔

یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل علاقہ کپادوکیہ اپنی تاریخی، ثقافتی اور قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاٹ بالون ٹوئر اور دیگر متعدد سرگرمیوں کے ساتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن  رہا ہے۔نو شہر ثقافتی و سیاحتی ڈائریکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران 87 ہزار 700 سیاحوں نے علاقے کی سیر کی ۔زیلوے کھنڈرات  کی 25 ہزار 745 سیاحوں ، گیورمے اوپن ائیر عجائب گھر کی 23 ہزار 709 سیاحوں اور کھائمک لی زیرِ زمین شہر 12 ہزار 775 سے زائد سیاحوں نے سیر کی۔



متعللقہ خبریں