روس: صدر ولادی میر پوتن کا نام نوبل امن ایوارڈ کے لئے نامزد کر دیا گیا

اگر ایوارڈ مل جاتا ہے تو بہت اچھا لیکن اگر نہیں ملتا تو  پھر بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے: دمتری پیسکوف

1496801
روس: صدر ولادی میر پوتن کا نام نوبل امن ایوارڈ کے لئے نامزد کر دیا گیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن کو نوبل امن ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق  صدر پوتن کو 2021 نوبل امن ایوارڈ کے لئے روسی مصنف سرگے کومکوف کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے۔

ان کی نامزدگی کا مراسلہ 9 ستمبر کو نوبل کمیٹی کو پیش کیا گیا اور اس کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ایوارڈ ، امیدواروں کے جائزے سے متعلق ایک پروسیجر ہے۔ اگر ایوارڈ مل جاتا ہے تو بہت اچھا لیکن اگر نہیں ملتا تو  پھر بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس پہلو پر کوئی اور بات کہنا دشوار ہے"۔

واضح رہے کہ ان کے مخالف الیکسی ناوالنی کو بھی ایوارڈ کا امیدوار دکھایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں