غیر ممالک سے مسلمان آیا صوفیہ میں نماز ادا کرنے کے لیے ترکی آنے لگے

آیا صوفیہ کو دوبارہ سے  اسلام کی عبادت کے لیے کھولنے  کے فیصلے نے ترک عوام کی طرح دیگر ممالک  کے مسلمانوں میں بھی ہیجان پیدا کیا ہے

1454842
غیر ممالک سے مسلمان آیا صوفیہ میں نماز ادا کرنے کے لیے ترکی آنے لگے

مختلف ممالک میں مقیم مسلمان ترک عدالت  کے فیصلے اور صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ دوبارہ سے عبادت کے لیے کھولے جانے والی آیا صوفیہ جامع مسجد  میں نماز  کی ادائیگی کے لیے بڑے بے صبر ہو رہے ہیں۔

آیا صوفیہ کو دوبارہ سے  اسلام کی عبادت کے لیے کھولنے  کے فیصلے نے ترک عوام کی طرح دیگر ممالک  کے مسلمانوں میں بھی ہیجان پیدا کیا ہے۔

برطانیہ میں مقیم بدر منیر باشندہ آیا صوفیہ میں ادائیگی نماز کے لیے برطانیہ سے ترکی آیا ہے۔

اس مقام پر عبادت کی بحالی پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کرنے والے  اس شخص نے 24 جولائی کو آیا صوفیہ میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کے لیے بڑے بے صبر ہونے  کا کہا ہے ۔

افغان شہری حبیب اللہ علی کوزئے نے آیا صوفیہ سے متعلق فیصلے پر  انتہائی مسرت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہمیں دلی خوشی ہے کہ اس اہم مقام پر بھی ہم اللہ تعالی کے حضور میں سجدے کریں گے ، ہم صدر رجب طیب ایردوان کے مشکور و ممنون ہیں۔  میں اس مسجد میں نماز پڑھنے کی دلی تمنا رکھتا ہوں۔

بچوں اور اپنی والدہ کے ہمراہ ترکی کی سیر کو آنے والے اُردنی  الا حرانی کنبے  نے بھی استنبول کی سیر کرتے ہوئے آیا صوفیہ کے سامنے یادگاری تصاویر اتروائیں۔

اس شخص کی والدہ کا کہنا تھا کہ  اس مقام پر دوبارہ سے عبادت کا آغاز انتہائی خوشی کا مقام ہے۔

انڈونیشیا سے ترکی میں اعلی تعلیم کے لیے آنے والی ہرناندا آگونگ  نے آیا صوفیہ میں عبادت کی بحالی پر پر  ہیجان ہونے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں