ترکی میں سیاحتی سرگرمیاں بحالی کی جانب بڑہ رہی ہیں

بکنگ  کا عمل شروع ہو چکا، بعض ہوٹلوں نے خدمات بھی فراہم کرنی شروع کر دی ہیں

1436402
ترکی میں سیاحتی سرگرمیاں بحالی کی جانب بڑہ رہی ہیں

سمندر، ساحلوں،  قدرتی مناظر ، انٹیک شہروں اور کھاڑیوں کے ساتھ نمایاں ضلع انطالیہ  کے متعدد ہوٹلوں نے  اندرون ِ ملک پروازوں کے آغاز اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد سرعت سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

بحیرہ روم ہوٹل مینجمنٹ یونین کے صدر یاجی  کا کہنا ہے کہ داخلی ٹورزم شروع ہونے والے ایک دور کا آغاز ہوا ہے،  ہم مہمانو ں کی شاندار طریقے سے آؤ بھگت کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاصکر ماہ جولائی میں سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے۔

بکنگ  کا عمل شروع ہو چکا، بعض ہوٹلوں نے خدمات بھی فراہم کرنی شروع کر دی ہیں۔

بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد کا دارو مدار بین الاقوامی پروازوں کے آغاز پر  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے اولین طور پر یوکیرین بیلا روس اور قزاقستان  کے سیاحوں کو مہمان بنایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں