کینیڈا کی فضاؤں میں پہلی بار اذان کی سحر انگیز صدا بلند

ٹورنٹو، ایڈمنٹون، اوٹاوا اور ہملٹن جیسے شہروں کی بلدیات نے  ظہر، عصر اور مغرب کی اذانوں کو رمضان بھر کےد وران لاؤڈ اسپیکر پر پڑھنے کی اجازت دے دی

1409372
کینیڈا کی فضاؤں میں پہلی بار اذان کی  سحر انگیز صدا بلند

کینیڈا کی مساجد میں  پہلی بار ماہ رمضان میں بعض اوقات کی اذانوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے پڑھنے کی اجازت دے  دی گئی۔

ماہ ِ صیام کے آغاز سے  مسلم طبقے  کے مطالبات کا جائزہ لینے والی ٹورنٹو، ایڈمنٹون، اوٹاوا اور ہملٹن جیسے شہروں کی بلدیات نے  ظہر، عصر اور مغرب کی اذانوں کو رمضان بھر کےد وران لاؤڈ اسپیکر پر پڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔

ہملٹن کی ماؤنٹین مسجد کے امام خطیب سیعد تورا  نے اذان کے بعد محدود تعداد میں جماعت  کے ساتھ نماز ِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد  اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یہ کینیڈا کے مسلم طبقے کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اذان انسانوں کو عبادت  کے لیے الہی دعوت ہے، ہرکس کا اس دعوت سے سرفراز ہونا بڑا ہم ہے۔  ہم اس عمل کو ماہِ صیام کے بعد بھی جاری رکھے جانے کے لیے کوششیں صرف کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں