ترکی، عجائب گھروں اور کھنڈرات کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

استنبول کی اہم ترین تاریخی عمارتوں میں سے آیا صوفیا   37  لاکھ 27 ہزار سیاحوں  کے  ساتھ سال 2019 میں  سر فہرست رہا

1352161
ترکی، عجائب گھروں اور کھنڈرات کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

وزارتِ  سیاحت و ثقافت سے منسلک عجائب گھروں  اور کھنڈرات کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں  سال 2018 میں تقریباً 7 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔

وزارت سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق سال 2017  میں 20 ملین 5 لاکھ 10 ہزار  جبکہ سال 2018 میں 28 ملین ڈیڑھ لاکھ  سیاحوں  نے  مذکورہ مقامات کی سیر کی ۔  سال 2019 میں یہ تعداد 35 ملین   50 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

استنبول کی اہم ترین تاریخی عمارتوں میں سے آیا صوفیا   37  لاکھ 27 ہزار سیاحوں  کے  ساتھ سال 2019 میں  سر فہرست رہا ہے۔

اس کے بعد مولانا جلال الدین رومی کے مقبرے کا نام آتا ہے جہاں کو  گزشتہ برس 35 لاکھ سیاح آئے۔

تیسرے نمبر پر پاموک قلعہ ہیرا پولیس کھنڈرات رہے جہاں پر 26 لاکھ سیاح آئے۔

 

 



متعللقہ خبریں