ترکی، شہرہ آفاق مصور پیکاسو نمائش کا اہتمام

ترکی  میں 18 ستمبر تا 5 جنوری تک کھلی رہنے والی  اس بلا اجرت نمائش کی ابتک ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگوں نے سیر کی

1334653
ترکی، شہرہ آفاق مصور پیکاسو  نمائش کا اہتمام

"ذہین مصور"  کے نام سے  شہرہ آفاق پیکاسو کی ازمیر میں نمائش کی تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نے سیر کی ہے۔

پیرس پیکاسو نیشنل میوزیم کے تعاون سے آرکاس آرٹ سنٹر میں منعقدہ "پیکاسو: آرٹ شو" کے نام سے  اس نمائش میں عالمی شہرت یافتہ "ماتادور"، "ایکروبیٹ" اور وومن ودھ بلیو ہیٹ " نامی تصاویر کو شائقین کے سامنے پیش کیا گیا۔

بحیرہ روم کے پورے جغرافیہ میں پہلی بار ترکی  میں 18 ستمبر تا 5 جنوری تک کھلی رہنے والی  اس بلا اجرت نمائش کی ابتک ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگوں نے سیر کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں