نوبل کا امن انعام ایتھوپیئن وزیراعظم کے نام

نوبل امن کمیٹی نے اس سال کا امن انعام ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو ہمسایہ افریقی ملک اریٹیریا کے ساتھ سرحدی تنازعے کے حل میں پیش قدمی پر دیا گیا ہے

1286403
نوبل کا امن انعام ایتھوپیئن وزیراعظم کے نام

ناروے کی نوبل امن کمیٹی نے اس سال کا امن انعام ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نوبل امن کمیٹی کے مطابق انہیں یہ انعام ہمسایہ افریقی ملک اریٹیریا کے ساتھ سرحدی تنازعے کے حل میں پیش قدمی پر دیا گیا ہے ۔

 اس سال امن کے نوبل انعام کے لیے 301 امیدواروں کے ناموں پر غور ہوا۔

 لیکن آخر میں کمیٹی نے ابی احمد کی امن اور تعاون سے متعلق کاوشوں کو سراہتے ہوئے یہ انعام ان کے نام کر دیا۔



متعللقہ خبریں