ترک قہوے کو امریکہ بھر میں متعارف کرانے کی مہم

ہم امریکی عوام کو اس تجربے سے مستفید کرانے  اور اس ملک میں قہوہ کی منڈی کی تشکیل کا مقصد رکھتے ہیں، ڈائریکٹر منصوبہ

1266530
ترک قہوے کو امریکہ بھر میں متعارف کرانے کی مہم

ترک قہوہ ثقافت کو متعارف کرانے کے زیر مقصد سفر پر نکلنے والے "ٹرکش کافی ٹرک"  نے متحدہ امریکہ میں اپنی تعارفی مہم کا آغاز نیو یارک سے کیا ہے۔

ٹرکش کافی ٹرک  منصوبے کے دائرہ کار میں ماہ ستمبر  بھر کے دوران نیویارک کے بعد نیو جرسی، میری لینڈ، ورجینیا اور واشنگٹن  میں ترک قہوے سے امریکی شہریوں کو متعارف کرایا جائیگا۔

اس منصوبے کی ذمہ دار ڈائریکٹر گیزم شالجی گل وائٹ  کا کہنا ہے کہ دنیا میں قہوہ تیار کرنے کے پہلے طریقہ  کار  کے حامل ترک قہوہ سے آگاہی کرانے اور قہوہ گپ شپ کے ذریعے بین الا سماجی ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد   انہوں نے رختِ سفر باندھا ہے۔

وائٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں یومیہ 400 ملین کپ قہوہ نوش کیا جاتا ہے  تا ہم یہاں کے لوگ 5 صد سالہ ماضی کے حامل ترک قہوے  کے وجود سے لا علم ہیں، ترک قہوہ در اصل تیز  نہیں ہوتا ، لوگ  سنی سنائی باتوں کے مطابق اس سے پرہیز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کسی چیز کے بارے میں تبصرہ کرنے سے قبل ہمیں اس کا بذاتِ خود تجربہ کرنا چاہیے، ہم امریکی عوام کو اس تجربے سے مستفید کرانے  اور اس ملک میں قہوہ کی منڈی کی تشکیل کا مقصد رکھتے ہیں۔

اس تعارفی پروگرام کے تحت ہزاروں امریکیوں کو مفت قہوہ پیش کیا جائیگا اور روایتی ملبوسات  اور ترک لوک و آرٹ موسیقی کی دھنوں کے ہمراہ عوام کو ثقافت ترک سے روشناس کرایا  جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں