ترکی: "اس رات غازی اسمبلی میں" دنیا کو 15 جولائی کی داستان سنا رہی ہے

حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کےضلع آدانا سے اسمبلی ممبر نجدت اُنووار کی "اس رات غازی اسمبلی میں" کے زیر عنوان کتاب 9 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ دنیا کو 9 جولائی 2015 کی داستان سنا رہی ہے

1235427
ترکی: "اس رات غازی اسمبلی میں" دنیا کو 15 جولائی کی داستان سنا رہی ہے

ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کےضلع آدانا سے اسمبلی ممبر نجدت اُنووار کی 9 زبانوں اور جیب سائز میں مصّنفہ "اس رات غازی اسمبلی میں" کے زیر عنوان  کتاب میں 15 جولائی 2016 کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے غدارانہ حملےکو بیان کیا گیا ہے۔

 پروفیسر ڈاکٹر نجدت اُنووار صدارتی صحت و غذا پالیسی  کمیٹی کے رکن  ہیں اور مذکورہ کتاب میں انہوں نے 15 جولائی کی رات  قومی اسمبلی میں پیش آنے والے حالات و واقعات کو اس رات اسمبلی میں موجود ممبران کے ساتھ انٹرویو کر کے تحریر کیا ہے۔

کتاب میں اس رات کی تصاویر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

کتاب کی دو اشاعتیں قومی اسمبلی سے نکالی گئی ہیں اور اس کے بعد ترکی کے محکمہ ڈاک PTT نے اسے ترکی اور انگریزی زبانوں میں شائع کیا ہے۔

ڈاکٹر اُنووار  نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے تعاون و ترقیاتی ادارے TIKA کی طرف سے کتاب کو ترکی، انگریزی، عربی، البانین، جرمن، بوسنیائی، فرانسیسی، ہسپانوی اور روسی زبان میں شائع کیا گیا اور بیرون ملک ترکی کے سفارتی اداروں کو بھیجا گیا ہے۔

ڈاکٹر اُنووار   کے مطابق ہر کتاب کے پیش لفظ میں اس رات کے اصلی ہیرو صدر رجب طیب ایردوان  کے پیش لفظ کو جگہ دی گئی اور آخر میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی طرف سے ترکی زبان میں 15 جولائی کی رات پیش آنے والے حالات کی تاریخوں  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس طرح 80 صفحات پر مشتمل جیب سائز اس کتاب میں 15 جولائی کی رات پیش آنے والے حالات کو پوری دنیا  میں بیان کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

تقریباً 190 گرام وزنی اس کتاب کے متن کو اس کے ڈیٹا میٹرکس سے آسانی کے ساتھ سیل فون، ٹیبلٹ یا پھر کمپیوٹر  میں ڈاون لوڈ کر کے پڑھا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں