یورپی یونین کے وفد کی طرف سے رمضان خیمہ

خیمے میں افطاری کے بعد بلا معاوضہ کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں اور حاجی وات ۔کھارا گیوز، پتلی تماشا اور شعبدہ بازی  جیسے عوامی دلچسپی کے پروگرام پیش کئے گئے

1199988
یورپی یونین کے وفد کی طرف سے رمضان خیمہ

ترکی کے لئے یورپی یونین کے وفد نے ہر سال 9 مئی یورپ ڈے  کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کے دائرہ کار میں دارالحکومت انقرہ میں ماہِ رمضان تقریبات کا خیمہ لگایا۔

چُکر انبار کے اُعور مُم جُو پارک میں  لگائے گئے اس خیمے میں افطاری کے بعد بلا معاوضہ کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں اور حاجی وات ۔کھارا گیوز، پتلی تماشا اور شعبدہ بازی  جیسے عوامی دلچسپی کے پروگرام پیش کئے گئے۔

رمضان خیمے میں اپنے کنبوں کے ساتھ آنے والے بچوں نے طرح طرح کے کھیل تماشوں سے لطف اٹھایا۔

خیمہ رات بھر زائرین کے لئے کھلا رہا اور آنے والوں میں ٹافیاں، شربت، پاپ کارن،  چائے اور قہوہ پیش کیا گیا۔



متعللقہ خبریں