چین میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرتا ترک مصنوعات کا بازار

دوکان میں چینی کے برتنوں سے لے کر خشک میوہ جات  تک ترکی کی بہت سے مصنوعات رکھی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں ترکی کے سیاحتی مراکز کا بھی تعارف کروایا جاتا ہے

1189753
چین میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرتا ترک مصنوعات کا بازار

چین کے شہر 'تیان جن' میں ترکی کی باسفورس یونیورسٹی  سے فارغ التحصیل چینی باشندے'  لُو کی' کی طرف سے بازار پارک کے نام سے اور استنبول کے کورڈ بازار کی طرز پر کھولی گئی دکان میں ترک مصنوعات کی فروخت کی جا رہی ہے۔

شنگھائی ایکسپو 2010 سے متاثر ہو کر لُوکی نے 2013 میں ایک شاپنگ سینٹر میں پارک بازار کے نام سے 800 مربع میٹر  کی ایک دکان کھولی اور اس میں ترکی سے مخصوص مصنوعات کی فروخت شروع کی۔

دوکان میں چینی کے برتنوں سے لے کر خشک میوہ جات  تک ترکی کی بہت سے مصنوعات رکھی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ     یہاں ترکی کے سیاحتی مراکز کا بھی تعارف کروایا جاتا ہے۔

سالانہ 2 لاکھ سے زائد گاہکوں کے اس دوکان میں آنے  سے لُوکی نے 2 ہزار مربع میٹر کی ایک نئی دوکان کھولی جس نے 2015 میں خدمات کا آغاز کیا۔

اس وقت دوکان میں آنے والے گاہکوں کی سالانہ تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور دوکان ترک برآمدکنندگان کے لئے اہم مواقع کی حامل بن گئی ہے۔



متعللقہ خبریں