چین: مُردوں کا تہوار، اندرون ملک سیاحت عروج پر پہنچ گئی

چین میں مُردوں کی عید کی وجہ سے 3 روزہ سرکاری تعطیل کے دوران 112 ملین چینیوں نے اندرونِ ملک سیاحت کی

1179106
چین: مُردوں کا تہوار، اندرون ملک سیاحت عروج پر پہنچ گئی

چین میں ایک اہم ملّی تہوار "چنگ منگ  چی"  یعنی مُردوں کی عید کی وجہ سے 3 روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا اور اس تعطیل کے دوران 112 ملین چینیوں نے اندرونِ ملک سیاحت کی۔

چین کی وزارت سیاحت و ثقافت  کے جاری کردہ بیان کے مطابق  5 سے 7 اپریل  تک مُردوں کی عید  کے موقع پر تعطیلات کے دوران گذشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 10.9 فیصد اضافے کے ساتھ 112 ملین افراد نے اندرون ملک سیاحت کی۔

تعطیلات سے حاصل ہونے والی آمدنی گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافے کے ساتھ 47.9 بلین ین یعنی تقریباً 7.1 بلین امریکی ڈالر رہی۔

چین کے اس روایتی تہوار کے موقع پر چینی اپنے عزیز و اقارب  کی  قبروں کی زیارت کرتے ہیں۔ مزاروں کے کتبوں کو صاف کرتے ہیں اور ان پر رقم تحریروں کو دوبارہ رنگتے ہیں ۔

قبروں پر پھول چڑھاتے ہیں ، کھانے پینے کی چیزیں رکھتے ہیں اور کاغذ کی کرنسی کو جلاتے ہیں تاکہ  ان کے عزیز و اقارب اگلی دنیا میں بھوکے اور غریب نہ رہیں۔

ہر سال مُردوں کی عید کے موقع پر لاکھوں لوگ اپنے آبائی شہروں اور دیہاتوں کا رُخ کرتے ہیں اور اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں