مولانا کے مقبرے کی مرمت کے دوران 500 سالہ نقش کاری سے سامنا

مولانا جلال الدین رومی کے مقبرے اور اس کے ساتھ ملحقہ مولانا عجائب گھر میں جاری مرمت کے کام کے دوران قلم کاری، نقش اور سجاوٹ کے کام کی دریافت

1127872
مولانا کے مقبرے کی مرمت کے دوران 500 سالہ نقش کاری سے سامنا

مولانا جلال الدین رومی کے مقبرے اور اس کے ساتھ ملحقہ مولانا عجائب گھر میں جاری مرمت کے کام کے دوران قلم کاری، نقش اور سجاوٹ کے کام کی دریافت ہوئی ہے۔

قلم کاری، نقش اور سجاوٹ  کا یہ کام مولانا کے مقبرے کے اوپری گنبدِ حضریٰ کے اندرونی حصے سے دریافت ہوا ہے جسے عثمانی  بادشاہ بایزید دوئم نے کروایا تھا۔

عجائب گھر کے سب سے زیادہ مرکز توجہ بننے والے حصوں میں سے ایک یہ گنبد ہے جس کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام 16 جون سے شروع کروایا گیا اور ابھی تک نہایت محتاط شکل میں جاری ہے۔

کام کا 80 فیصد حصہ مکمل ہو گیا ہے اور توقع ہے کہ مارچ کے وسط تک مرمت اور دیکھ بھال کا یہ کام مکمل ہو جائے گا۔

مذکورہ گنبدِ حضریٰ کے اندرونی حصے کی مرمت کے دوران ماہرین کو ایک سرپرائز کا سامنا ہوا۔

گنبد کے اندرونی حصے میں قلم کاری سے خطاطی کے نمونے، نقش کاری اور سجاوٹی کام سامنے آیا جسے بعد میں کروائے گئے کام نے ڈھانپ دیا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ سجاوٹی کام تقریباً 500 سال پرانا ہے۔



متعللقہ خبریں