جرمن سیاحوں کی ترکی کی سیر میں بڑھتی ہوئی دلچسپی

امسال کے پہلے 11 ماہ میں 4 ملین 3 لاکھ 34 ہزار جرمن سیاح ترکی کی سیر کو آئے ہیں  جو کہ گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 25٫56 فیصد زیادہ ہے

1115855
جرمن سیاحوں کی ترکی کی سیر میں بڑھتی ہوئی دلچسپی

دنیا کی بڑی ترین ٹورزم فرم  کہ جس کا مرکزی دفتر جرمنی  میں ہے   کے سی ای  او مارک اینڈرس زاک  کا کہنا ہے کہ ترکی  جرمن   سیاحوں  میں سب سے زیادہ طلب کے حامل ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔

جرمن سیاحوں میں ترکی میں دلچسپی کے رحجان میں اضافہ ہونے پر زور دیتے ہوئے اینڈرس  زاک  نے بتایا کہ امسال بکنگ کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  ترکی عالمی سطح پر جرمن سیاحوں کے لیے تیسرے نمبر پر ترجیح کردہ ملک ہے۔  اس کی رو سے 2019 میں بھی  ترکی کے لیے بکنگ میں گہما گہمی متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں ترکی کے قدرتی مناظر ہوٹلوں کی بہترین سروس اور کم نرخ نمایاں ہیں۔

امسال کے پہلے 11 ماہ میں 4 ملین 3 لاکھ 34 ہزار جرمن سیاح ترکی کی سیر کو آئے ہیں  جو کہ گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 25٫56 فیصد زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ  جرمنی روس کے بعد سب سے زیادہ سیاح ترکی بھیجنے والا دوسرا ملک ہے۔

 



متعللقہ خبریں