صدر ایردوان کی اہلیہ امینے ایردوان کے لیے وینزویلا کے بچوں کا خصوصی کنسرٹ

صدر ایردوان کے دورہ  وینزویلا میں شامل ان کی  اہلیہ امینے ایردوان کے لئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی اہلیہ Cilia Flores  نے  اس کنسرٹ کا اہتمام کیا تھا

1100298
صدر ایردوان کی اہلیہ امینے ایردوان کے لیے وینزویلا کے بچوں کا خصوصی  کنسرٹ

وینزویلا کے نیشنل یوتھ  اینڈ چلڈرن آرکسٹرا  نے صدر ایردوان کی اہلیہ امینے ایردوان کے اعزاز میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا۔

صدر ایردوان کے دورہ  وینزویلا میں شامل ان کی  اہلیہ امینے ایردوان کے لئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی اہلیہ Cilia Flores  نے  اس کنسرٹ کا اہتمام کیا تھا ۔

اس پروگرام کے دائرہ کار میں وینزویلا کے نیشنل یوتھ اینڈ   چلڈرن آرکیسٹرا نے  خصوصی طور پر

"Üsküdar'a Gider İken", "Beraber Yürüdük", "Sarı Gelin" نامی  ترک  نغموں کی دھن کے علاوہ ترکی کا قومی ترانہ بھی بجایا۔

اس موقع پر  امینے   ایردوان نے کم عمر  کے  بچوں کی جانب سے اتنے خوبصورت نغمے پیش کیے جانے پر صدر کی اہلیہ کو مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    سال 1975 میں وینزویلا کے موسیقار  ہوزے  انتونیو ایبریو  کی جانب سے قائم کردہ س "El Sistema" آرکسٹرا میں نو لاکھ طلبا  زیر تعلیم ہیں ۔

یہ آرکسٹرا اپنے  دس ہزار اساتذہ کی وجہ سے  نہ صرف لاطینی امریکا  میں  بلکہ دنیا بھر میں جدید طرز کے موسیقی کے اسکول کی وجہ سے مشہور ہے۔

"El Sistema" کو سال 1993 میں اقوام متحدہ کے تعلیم سائنس اور ثقافتی  ادارے  یونیسکو کی جانب سے  موسیقی  کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں