ڈاکٹر جوان شیر فیضی ایف کی کتاب" عالم ترک" کا جائزہ

مصنف کی جانب سے  2013 میں شائع کردہ  ترک ریاستوں کا  اتحاد:  گلوبل  یوریشا ماڈل  نامی کتاب  ترکی، قزاق، کرغز، روسی اور بوشنیک زبانوں میں بھی  شائع ہو چکی ہے

1067643
ڈاکٹر  جوان شیر  فیضی ایف  کی کتاب" عالم   ترک"  کا جائزہ

آذربائیجان  کی قومی اسمبلی کے رکن    ڈاکٹر  جوان شیر  فیضی ایف  کی مرتب کردہ  اور پانچ جلدو پر مشتمل کتاب  " عالم   ترک"   میں پورے عالم  ترک  کے حقائق  پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس میں عالم ترک کے اتحاد اور  اس کی مختلف حصوں میں تقسیم  کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

 کتاب کی پہلی جلد میں  ترک تہذیب کی تاریخ ، ارتقا  اور بنیادی عقائد ،  ترکی زبان کے مختلف لہجوں ، ترک ثقافت،  تاریخ ، سیاست  اور سفارتکاری  کے علاوہ   ترکوں کے آزادانہ  طرز بودو باش، روایات، کائناتی  ملٹی کلچرل  پر نگاہ  اور جدید دنیا   میں اس کے مقام کو جگہ دی گئی ہے۔

دوسری جلد میں  ترک ایتھنوگرافیہ ، قدیم ترک اقوام، قبائل ، جدید ترک   عوام،  معاشرے،  ترکوں کے حامی اور ہم خیال، ترکوں کو منظم کرنے جیسے مسائل  کو جگہ دی گئی ہے۔

تیسری جلد میں ترکوں  کے مملکتی  امور  کی تاریخ ، قدیم ترک ریاستوں اور حکومتوں  کے علاوہ  موجودہ دور میں ترک مملکتوں  کی آزادی ، ان کے آپس کے تعلقات اور دیگر مملکتوں میں موجود نیم خودمختیار   امارات پر روشنی ڈالی گی ہے۔  

چوتھی جلد میں  ترک قومیت پسندی،  موجودہ مسائل،  ترک قومیت پسندی  کے نظریات، ، تکوں کی شناخت،  جدید ترک دنیا میں   ہونے والی پیش رفت  میں ترکوں کے مقام کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آخری یعنی پانچویں  جلد میں   عالم ترک کی عظیم شخصیات اور ریاستوں،  سیاست، علم و سائنس،  ثقافت اور ادب  کےمیدان میں  خدمات کو جگہ دی گئی ہے۔

نوٹ، مصنف کی جانب سے  2013 میں شائع کردہ  ترک ریاستوں کا  اتحاد:  گلوبل  یوریشا ماڈل  نامی کتاب  ترکی، قزاق، کرغز، روسی اور بوشنیک زبانوں میں بھی  شائع ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں