فلو مشین اور انسان کی مشترکہ پیشکش میوزک البم مارکیٹ میں آ گئی

طویل محنت کے بعد آرٹیفشل انٹیلی جنس "فلو مشین" تیار کردہ موسیقی کی دھن کے ساتھ  اپنے قارئین سے متعارف ہو گئی

1065982
فلو مشین اور انسان کی مشترکہ پیشکش میوزک البم مارکیٹ میں آ گئی

طویل محنت کے بعد آرٹیفشل انٹیلی جنس "فلو مشین" تیار کردہ موسیقی کی دھن کے ساتھ  اپنے قارئین سے متعارف ہو گئی ہے۔

"ہیلو ورلڈ " کے نام سے آرٹیفشل انٹیلی جنس اور انسان کی مشترکہ میوزک البم مارکیٹ میں آ گئی ہے۔

سونی CSL کے سابق منتظم اور اس وقت سپاٹی فائی کرئیٹر  ٹیکنالوجی  ریسرچ لیب  کے منتظم 'فرانسوواں پیشے'  2012 سے موسیقی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس  پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے سال  2016 میں انجینئروں اور فنکاروں  پر مشتمل ٹیم  کی مدد سے اپنے ابتدائی گیت نشر کئے۔

یہ گیت بیٹلز  کی طرز پر تیار کیا گیا  "Daddy’s Car " اور امریکی دھن نوازوں اِرونگ برلن اور ڈیوک ایلنگٹن  کے اسٹائل پر  تیار کردہ  " مسٹر شیڈو" تھا۔

ان گیتوں کو ایک مختصر وقت میں یوٹیوب پر 2.3 ملین دفعہ سنا گیا۔

موجودہ البم آرٹیفشل انٹیلی جنس "فلو مشین" اور بینٹ کئیر کی مشترکہ پیش کش ہے۔

"مسٹر شیڈو" کی دھن کے لئے گیت کے بول کینیڈا کی گیت نواز کئیزا  نے لکھے ہیں۔

ہیلو ورلڈ نامی یہ البم 15 گیتوں پر مشتمل ہے اور فرانسیسی  گلوکارکمیل برٹالٹ، جرمن موسیقار جاٹا، برطانوی گلوکار مائیکل لوویٹ اور پروڈیوسر آش ورک مین سمیت 30 سے زائد بین الاقوامی فنکاروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔



متعللقہ خبریں