پاکستان: 32 سال کی محنت، کڑھائی سے لکھا گیا قرآن کریم

گجرات کی رہائشی خاتون نسیم اختر نے 32 سال کی محنت سے ہاتھ سے کڑھائی کر کے قرآن کریم کا نسخہ مکمل کر لیا

1063915
پاکستان: 32 سال کی محنت، کڑھائی سے لکھا گیا قرآن کریم

پاکستان کے صوبہ پنجاب  کے علاقے گجرات کی رہائشی خاتون نسیم اختر نے 32 سال کی محنت سے ہاتھ سے کڑھائی کر کے قرآن کریم کا نسخہ تیار کیا ہے۔

نسیم اختر کا دعوی ہے کہ ان کے کشیدہ کاری سے تیار کردہ نسخے کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے یہ نسخہ تحفتاً سعودی عرب کے شہر مدینہ  میں واقع قرآن کریم کے عجائب گھر  کو پیش کر دیا ہے۔

اپنے اس کام کے بارے میں مختلف نشریاتی اداروں  سے بات کرتے ہوئے نسیم اختر نے کہا ہے کہ " میں نے اس قرآن کریم کو 32 سال میں مکمل کیا۔ کام کو شروع کرتے وقت میں جوان تھی اور یہ کام میرے عمر رسیدہ ہونے تک جاری رہا"۔

انہوں نے کہا کہ" میں نے  اس بارے میں تحقیق  کی ہے جس کے بعد ثابت ہوا ہے کہ دنیا بھر میں  میں پہلی خاتون ہوں جس نے یہ کام کیا ہے۔ میں نے اس کام کے لئے کسی سے مدد حاصل نہیں کی"۔



متعللقہ خبریں