ابو ظہبی کے شیخ کی میگا لگژری یاٹ بودرم کے ساحلوں پر

ہر طرح کی لگژری کی حامل اس 110 میٹر طویل یاٹ میں اسپورٹس ہال، ورکنگ  رومز اور بحری موٹریں بھی موجود ہیں

1051167
ابو ظہبی کے شیخ کی میگا لگژری یاٹ بودرم کے ساحلوں پر

ابو ظہبی کے شیخ عبداللہ الفتائم  کی 110 میٹر طویل میگا لگژری موٹر یاٹ نے ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل بودرم کے ساحلوں پر لنگر ڈالا۔

عبداللہ الفتائم ،آٹو موٹیو، فیول اور لاجسٹک   فرم الماجد الفتائم  کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور دعوے کے مطابق یاٹ میں وہ خود اور ان کے قریبی دوست موجود ہیں۔

یاٹ نے بودرم  سے فیول لیا۔

یاٹ اپنے سے 100 میٹر آگے  کی کشتی کو الٹانے  کی طاقت رکھتی ہے اور اس میں ہنگامی حالات میں یاٹ کی سیٹوں کو یاٹ سے فائر کرنے کا خصوصی سکیورٹی سسٹم موجود ہے۔

بحری ڈاکووں کے حملے  کی صورت میں یاٹ میں 75 بحری میل فی گھنٹہ کی رفتار  سے چلنے والی سکیورٹی بوٹ تیار حالت میں رکھی جاتی ہے۔

ہر طرح کی لگژری کی حامل اس 110 میٹر طویل یاٹ میں اسپورٹس ہال، ورکنگ  رومز اور بحری موٹریں بھی موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں