ترکی کا یونس ایمرے وقف آزاد کشمیر میں بالغوں اور بچوں کو ترکی زبان کی تعلیم دے رہا ہے

بھاری طلب کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بالغوں کے لئے جاری ترکی زبان  کی تعلیم اب بچوں کے لئے بھی شروع کر دی گئی ہے

1017013
ترکی کا یونس ایمرے وقف آزاد کشمیر میں بالغوں اور بچوں کو ترکی زبان کی تعلیم دے رہا ہے
kesmir
kesmir turkce kursu.jpg

ترکی کا یونس ایمرے وقف YEE  پاکستان کے آزاد کشمیر کے علاقے  میں بالغوں اور بچوں کو ترکی زبان کی تعلیم دے رہا ہے۔

بھاری طلب کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بالغوں کے لئے جاری ترکی زبان  کی تعلیم اب بچوں کے لئے بھی شروع کر دی گئی ہے۔

YEE ترکولوجی پروجیکٹ کے دائرہ کار میں آزاد جمّوں کشمیر یونیورسٹی  میں دئیے جانے والے کورسز میں صحافیوں، وکیلوں اور ڈاکٹروں  جیسے  بالغ افراد کے ساتھ ساتھ 30 کے قریب بچے بھی شامل ہیں۔

ترکی زبان کا کورس  کرنے والوں میں ایک دادا اور اس کے 4 پوتے بھی شامل ہیں۔

آزاد جمّوں کشمیر یونیورسٹی کے 6 طالبعلم رواں سال  YEE ٹرکش  موسم گرما اسکول پروجیکٹ کے دائرہ کار میں ایک ماہ کے لئے ترکی میں بھی تعلیم حاصل کریں گے۔



متعللقہ خبریں