" اےانسان تو نے مجھے منہ دکھانےلائق نہ چھوڑا" دعوت گناہ ملی بدفعلی کرلی:ملزم کا بیان

آسٹریلیا میں ایک اوباش نوجوان نے رات کے وقت اصطبل میں گھس کر ایک گھوڑی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور اس بدبخت کی بے شرمی کا اندازہ کیجئے کہ اس قبیح فعل کا  ذمے داربھی بے زبان جانور  کو کہہ دیا

1015409
" اےانسان تو نے مجھے منہ دکھانےلائق نہ چھوڑا" دعوت گناہ ملی بدفعلی کرلی:ملزم کا بیان

آسٹریلیا میں ایک اوباش نوجوان نے رات کے وقت اصطبل میں گھس کر ایک گھوڑی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور اس بدبخت کی بے شرمی کا اندازہ کیجئے کہ اس قبیح فعل کا  ذمے داربھی بے زبان جانور  کو کہہ دیا ۔

خبر  کے مطابق، نیوساوتھ  ویلز کے ایک کسان کو شک تھا کہ رات کے وقت اس کے اصطبل میں کچھ عجیب سی کھٹ پٹ ہوتی ہے، اس نے اصطبل میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے تا کہ رات کو ہونے والی کاروائی کے بارے میں کچھ جان سکے۔

 اگلے دن جب کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی تو بیچارے کے ہوش ہی اڑ گئے کہ  یہ ایک نوجوان تھا جو رات کی تاریکی میں اس کے اصطبل میں داخل ہوا اور ایک گھوڑی کو ہوس کا نشانہ بنا کر چلتا بنا۔

کسان نے یہ افسوسناک منظر دیکھنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا اور اگلی رات نگرانی کا فیصلہ کیا۔ جیسا کہ اسے شک تھا، اندھیرا ذرا گہرا ہوا تو وہی نوجوان ایک بار پھر اصطبل کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور سیدھا اسی گھوڑی کی جانب گیا جسے وہ گزشتہ رات بدفعلی کا نشانہ بنا چکا تھا۔

ادھر کسان اور نگرانی پر مامور پولیس اہلکار بھی تیار تھے انہوں نے  لپک کر اصطبل کے اندر  اس اوباش نوجوان کو گھوڑی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیطان صفت نوجوان کا نام ڈینئیل جیکسن اور عمر 31 سال ہے۔

 جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی کہ ایسا گھٹیا کام کیوں کیا تو بے شرم نے سارا الزام بے زبان گھوڑی پر ڈال دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ اصطبل کے پاس سے گزرا تو گھوڑی نے اسے آنکھ ماری تھی جسے اس نے جنسی تعلق کی دعوت کے طور پر لیا اور گزشتہ چند دنوں کے دوران وہ یہ بے حیائی متعدد بار کر چکا تھا۔

عدالت نے اس شخص کو 10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں