ترک فلمیں عالمی ٹوئر پر

ترکی کا تعلیمی و ثقافتی ادارہ یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، وزارت سیاحت و ثقافت کی سینما ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے دنیا کے مختلف جغرافیاوں میں 'ترک فلم ویک' کا اہتمام کرے گا

977184
ترک فلمیں عالمی ٹوئر پر

ترکی کا تعلیمی و ثقافتی ادارہ یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، وزارت سیاحت و ثقافت کی سینما ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے دنیا کے مختلف جغرافیاوں میں 'ترک فلم ویک' کا اہتمام کرے گا۔

سینما ڈائریکٹریٹ کے تجربات سے استفادے کے ساتھ متوقع  اس فلم ویک کا مقصد خاص طور پر عقلی و منطقی حلقوں اور نوجوان آبادی کو ترک ثقافت سے قریب کرنا ہے۔

ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا بھر میں ترک ڈراموں نے دھوم مچائی ہوئی ہے اس فلم ویک کا انعقاد ترک سینما کے بھی آسانی سے فلم بینوں تک  پہنچنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ترک فلم ویک ہر سال اپنی سرگرمیوں میں  اضافہ کرے گا اور اس طرح کوئی ایسا ملک نہیں چھوڑے گا کہ جو ترک سینما سے متعارف نہ ہو۔

فلم ویک میں  زیگریب )کروشیا(، عمان) اردن( ، بیروت )لبنان( ، بداپشت)ہنگری( ، بکریسٹ )رومانیہ( ، قازان )تاتارستان( ، لندن )انگلینڈ( ، رباط)مراکش( ،تہران )ایران(، ویانا) آسٹریا( اور وارشووا)پولینڈ( میں ترک سینما کی ناقابل فراموش فلمیں فلم کے پرستاروں  کے لئے نمائش کی جائیں گی اور طویل دورانیے کی فلموں کے ساتھ ساتھ مختصر دورانیے کی فلموں کی بھی نمائش کی جائے گی۔

فلم ویک میں اداکار، ڈائریکٹر، سینارسٹ اور پروڈیوسر بھی فلم بینوں کے ساتھ ملاقات کریں گے، بات چیت  اور ورکشاپوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

سینما کے اشتہاروں اور فلموں میں استعمال ہونے والے دیگر سامان  کی نمائش کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ترک دسترخوان  سے بھی متعارف کروایا جائے گا۔

فلم ویک کا پہلا پروگرام آج زیگریب  کے تاریخی فلاور اسکوائر میں واقع ایک پرانے اور معتبر 'یورپی سینما' نامی  سینما سالون  سے شروع ہو گا اور 27 مارچ تک جاری رہے گا ۔

فلم ویک میں جن فلموں کی نمائش کی جائے گی ان میں جان اُلکائے کی "عائلہ" ، درویش زائم کی "مچھلی"، براق آقساق کی "مجھے کہانیاں نہ سناو"،ریحا ایردیم کی "ماں مجھے ڈر لگ رہا ہے" اور امید کھیورے کین کی "نیلی سائیکل" شامل ہیں۔

فلم ویک کے افتتاح پر فلم عائلہ کی نمائش کی جائے گی اور تمام فلمیں بلا معاوضہ نمائش کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں