ماہ مئی میں روسی سیاحوں کی اولین ترجیح ترکی رہی ہے

رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ضلع انطالیہ کو ترجیح دینے والے روسی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ  کے مقابلے میں  60 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے

971326
ماہ مئی میں روسی سیاحوں کی اولین ترجیح ترکی رہی ہے

ماہ مئی میں روسی سیاحوں  کا سب سے زیادہ توجہ مرکز ایک بار پھر ترکی  ثابت ہوا ہے۔

ریشین فیڈرل ٹورزم ایجنسی روس ٹورزم  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے  کہ  محنت کشوں  کے تہوار اور یومِ ظفر  کی مناسبت سے ماہ مئی کے اوائل میں ہونے والی سرکاری تعطیلات کو  روسی سیاحوں  نے ترکی میں  گزارنے کو ترجیح دی ہے۔

اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ اس دورانیہ میں بیرون ملک  چھٹیاں گزارنے والے روسی سیاحوں کے 52٫3 فیصد نے ترکی کو ترجیح دی ہے۔

دریں اثناء  رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ضلع انطالیہ کو ترجیح دینے والے روسی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ  کے مقابلے میں  60 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امسال  تقریباً 60 لاکھ روسی سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں