18 مارچ یومِ شہداء اور فتح چناق قلعے کی 103 ویں سالگرہ ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

18 مارچ یومِ شہداء اور چناق قلعے بحری فتح کی 103 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چناق قلعے میں یادگاری تقریب کا  انعقاد، اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، احتراماً خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ  گایا گیا

932252
18 مارچ یومِ شہداء اور فتح چناق قلعے کی 103 ویں سالگرہ ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
canakkale toren1.jpg

18 مارچ یومِ شہداء اور چناق قلعے بحری فتح کی 103 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چناق قلعے میں یادگاری تقریب کا  انعقاد کیا گیا۔

جمہوریت اسکوائر میں منعقدہ تقریب میں حکومت کی طرف سے وزیر دفاع نور الدین جانکلی ، ترک مسلح افواج  کے تمثیلی چناق قلعے باسفورس اور گیرسن کموڈور مدحت کمال آل گُل  ، چناق قلعے کے گورنر اورہان تاولی اور چناق قلعے بلدیہ کے نائب مئیر عدنان گلیر نے یاد گار اتاترک پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، احتراماً خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ  گایا گیا بعد ازاں قومی اسمبلی کی طرف سے 1994 میں 2 لاکھ 53 ہزار شہیدوں کے نام پر 3972 نمبر کے قانون کے ساتھ چناق قلعے کو دئیے جانے والے  اور "چناق قلعے ناقابل شکست" کی عبارت والے گولڈ میڈل کو اس سال پہلی دفعہ 18 مارچ اسٹیڈئیم کی جگہ جمہوریت اسکوائر میں ترک پرچم پر لگا کر پرچم کشائی کی گئی۔

اس دوران ترکی فٹبال فیڈریشن، ترکی باسکٹ بال فیڈریشن، ترکی والی بال فیڈریشن، ترکی ہینڈ بال فیڈریشن  اور  گالاٹا سرائے، بیشکتاش اور فینر باہچے  کلبوں نے بھی 18 مارچ فتح چناق قلعے  کی 103 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغامات جاری کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں