مسئلہ یہ ہے کہ اب آپ کے صدر کے علاوہ اور کوئی اسٹار نہیں ہے: ٹرمپ

ایوارڈ کی تقریب دیکھنے کی شرح کم  ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تقریب میں کوئی اسٹار نہیں تھا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

924551
مسئلہ یہ ہے کہ اب آپ کے صدر کے علاوہ اور کوئی اسٹار نہیں ہے: ٹرمپ

اتوار کے دن منعقدہ اور حالیہ سالوں میں سب سے کم دیکھی جانے والی آسکر ایوارڈ نائٹ کے بارے میں صدر ٹرمپ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ "  ایوارڈ کی تقریب دیکھنے کی شرح کم  ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تقریب میں کوئی اسٹار نہیں تھا"۔

تقریب کے اپنی تاریخ کی سب سے کم دیکھی جانے والی آسکر ایوارڈ تقریب ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے  کہا ہے کہ "مسئلہ یہ ہے کہ اب آپ کے صدر کے علاوہ اور کوئی اسٹار نہیں ہے"۔

بیان کے آخر میں نوٹ درج کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "یقیناً میں صرف مذاق کر رہا ہوں"۔

واضح رہے کہ اتوار کے دن منعقدہ تقریب کو ٹیلی ویژن سے 26.5 ملین افراد نے دیکھا اور یہ تعداد حالیہ سالوں کی کم ترین تعداد تھی۔  



متعللقہ خبریں