مغلیہ تاجداروں کی زندگی میں 14 فروری کی اہمیت پڑھ کرآپ کو بھی حیرت ہوگی

14فروری کو دنیا بھر میں محبت کا عالمی دن ’ ویلنٹائن ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس دن  یعنی 14 فروری کی مغل بادشاہوں کی زندگی میں بھی  کافی اہمیت رہی ہے

913254
مغلیہ تاجداروں کی زندگی میں 14 فروری کی اہمیت پڑھ کرآپ کو بھی حیرت ہوگی

14فروری کو دنیا بھر میں محبت کا عالمی دن ’ ویلنٹائن ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس دن  یعنی 14 فروری کی مغل بادشاہوں کی زندگی میں بھی  کافی اہمیت رہی ہے۔
ایک بھارتی اخبار   کے مطابق، ہندوستان میں مغل سلطنت کی بنیاد رکھنے والے ظہر الدین بابر 14 فروری 1483 کو ازبکستان کے علاقے اندیجان میں پیدا ہوئے تھے۔

 ظہیر الدین بابر منگول حکمران تیمور کی نسل میں سے تھے جن کی فرگانہ کے گورنر عمر شیخ مرزا کے گھر ولادت ہوئی۔ ظہیرالدین کو 1494 میں فرگانہ کا حکمران منتخب کیا گیا ، انہوں نے 1496 میں ثمرقند فتح کیا لیکن جلد ہی بغاوت کے باعث اس سے محروم ہونا پڑا ۔

 شکست کے بعد ظہیرالدین بابر نے 1504 میں کابل کو فتح کیا اور اس کے بعد ابراہیم لودھی کو 1526 میں پانی پت کے میدان میں شکست دے کر بھارت میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی۔

ہندوستان  پر  سب سے طویل حکمرانی کرنے والے اور تیسرے مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کی زندگی میں بھی 14 فروری کی بہت اہمیت ہے کیونکہ انہیں صرف 13 سال کی عمر میں 1556 کو اسی روز تخت نشین کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی سال پانی پت کے میدان میں ہیمو کو شکست دے کر اپنی سلطنت کو مضبوط کیا۔

جلال الدین محمد اکبر

 

جلال الدین اکبر کے پوتے اور مغل سلطنت کے پانچویں حکمران شہاب الدین محمد خرم   عرف شاہ جہاںکو بھی 14 فروری 1628 کو تخت نشین کیا گیا ان کا زمانہ کافی امن و سکون والا رہا جس کی وجہ سے انہوں نے تعمیرات کی طرف زیادہ توجہ دی۔

شاہ جہاں نے بہت سی مشہور تاریخی عمارتیں تعمیر کرائیں جن میں سے دلی کا لال قلعہ اور آگرہ کا تاج محل آج بھی ان کے ذوق کی داد دیتے نظر آتے ہیں۔

شاہ جہاں کے انتقال کے بعد 4 شہزادوں میں بادشاہت کیلئے جنگیں تاریخ کا حصہ ہیں۔

 

شہاب الدین محمد خرم عرف "شاہ جہاں"

14 فروری کو شاہ جہاں کے سب سے بڑے بیٹے داراشکوہ نے اپنے بھائی شجاع کو بہادر پور کے میدان میں شکست دی بعد ازاں داراشکوہ کو اورنگزیب اور مراد نے 30 مئی 1658 کو سموگڑھ کے مقام پر ہونے والی جنگ میں شکست دی۔

 



متعللقہ خبریں