پینتیس سالہ پابندی کے بعد سعودی عرب میں سینما کا آغاز

سعودی عرب میں سینما پر 35 سالہ پابندی کے بعد بچوں کے لئے طویل دورانیے کی اینی میشن  فلموں کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا

888732
پینتیس سالہ پابندی کے بعد سعودی عرب میں سینما کا آغاز

سعودی عرب میں سینما پر 35 سالہ پابندی کے بعد بچوں کے لئے طویل دورانیے کی اینی میشن  فلموں کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودی فلم بینوں نے جدہ کے ایک ثقافتی مرکز میں "ایموجی مووی" اور" کیپٹن انڈر پینٹس" نامی فلموں کو سلور اسکرین پر دیکھا۔

سعودی حکام کی اسپانسر شپ میں ثقافتی مرکز میں پروجیکٹر ، پاپ کارن اور ریڈ کارپٹ  کی فراہمی کی گئی۔

توقع ہے کہ ملک میں سالوں بعد پہلا مستقل سینما ہال ماہِ مارچ سے کھولا جائے گا ۔ سینما ہال کھلنے تک جدہ کے ثقافتی مرکز میں عارضی طور پر فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے ہر سال   ہزاروں سعودی شہری بحرین ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی سیاحت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں