متنازعہ برطانوی ماڈل کرسٹین کیلر وفات پا گئیں،ایوب خان سے بھی شناسائی تھی

60 کے عشرے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے مشہور اور متنازعہ  ہونے والی معروف برطانوی ماڈل کرسٹین کیلر 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں جن کی پسندیدہ شخصیات میں ایوب خان بھی شامل تھے

863263
متنازعہ برطانوی ماڈل کرسٹین کیلر وفات پا گئیں،ایوب خان سے بھی شناسائی تھی

60 کے عشرے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے مشہور اور متنازعہ  ہونے والی معروف برطانوی ماڈل کرسٹین کیلر 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

برطانیہ کے سیاسی منظر نامے پر کرسٹین کیلر کا نام 1963 میں اس وقت نمودار ہوا تھا جب کنزیرویٹو پارٹی کی حکومت کے اہم وزیر جون پروفیومو اور 19 سالہ ماڈل کا معاشقہ ذرائع ابلاغ کی زینت بنا اور پھر یہی سکینڈل وزیراعظم میکملن کی حکومت کو لے ڈوبا۔

اُس وقت مغرب اور سویت یونین کے درمیان سرد جنگ بھی اپنے عروج پر تھی اور اس خبر نے برطانوی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی کہ جس وقت کرسٹین کیلر اور کابینہ کے اہم وزیر جون پروفیومو کے تعلقات کی بات عوامی اخبارات میں خوب اچھالی جا رہی تھی عین اسی وقت کرسٹین برطانیہ میں  متعین  ایک روسی سفارتکار کے ساتھ بھی ہم بستری کر رہی تھیں جسے کرسٹین نے بعد میں  تسلیم کیا ۔نہ صرف روسی سفارتکار، بلکہ نوجوان برطانوی ماڈل کو اُن دنوں دنیا کی کئی اہم شخصیات تک رسائی حاصل تھی جن میں پاکستان کے اس وقت کے فوجی حکمران جنرل ایوب خان کا بھی نام  بھی شامل  تھا ۔

 



متعللقہ خبریں