سعودی عرب نے اگلے سال سے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب اپنی معیشت میں بہتری لانے کے لیے نئے ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہے اور اسی لیے اگلے سال سے غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

854272
سعودی عرب نے اگلے سال سے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کو اگلے سال سے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب اپنی معیشت میں بہتری لانے کے لیے نئے ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہے اور اسی لیےانہوں نے اگلے سال سے غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب جن غیر ملکیوں کو ویزا فراہم کر رہا تھا وہ مخص وہیں کے رہائشی اورکاروباری افراد تھےاس کے علاوہ خصوصی ویزے مسلمان حاجیوں کو مقدس مقامات کی زیارت اورحج کے لیےدیا جاتا رہا ہے لیکن سیاحتی ویزا آج تک کسی کو نہیں دیا گیا۔



متعللقہ خبریں