فلم کیدی کی نمائش امریکہ کی جارج ٹاون یونیورسٹی میں کی گئی

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کے واشنگٹن آفس اور امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے تعاون سے یونیورسٹی کیمپس میں فلم کی نمائش کی گئی جس سے امریکی سینما کے پرستاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا

850434
فلم کیدی کی نمائش امریکہ کی جارج ٹاون یونیورسٹی میں کی گئی

استنبول کی گلیوں میں گھومتی پھرتی بلّیوں کے بارے میں دستاویزی فلم کیدی "Kedi " یعنی بلّی کی نمائش امریکہ کی جارج ٹاون یونیورسٹی میں کی گئی۔

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کے واشنگٹن آفس اور امریکہ کے سر فہرست تعلیمی اداروں میں سے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے تعاون سے یونیورسٹی کیمپس میں فلم کی نمائش کی گئی جس سے امریکی سینما کے پرستاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

فلم کیدی میں ، استنبول کے اور ترک سینما کے تعارف کے حوالے سے استنبول کی تاریخی گلیوں میں گھومتی پھرتی ان بلّیوں کے کردار  کو موضوع بنایا گیا ہے۔

فلم کی نمائش کے بعد یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری ثقافتی ڈپلومیسی کا ایک اہم حصہ ہے اور ہم  فلم کو ایک موثر شکل میں استعمال کرنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ دستاویزی فلم  کیدی نے گذشتہ سال اپنی نمائش کا آغاز کیا اور ترکی بھر میں اور بین الاقوامی سطح پر فلم کے ساتھ گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں