سُپر ماریو فلم کی شکل میں سلور اسکرین پر آ رہا ہے

جاپان کی گیم فرم نائن ٹینڈو 32 سالہ ویڈیو گیم "سُپر ماریو " کی اینی میشن فلم بنانے کی تیاریاں کر رہی ہے

848195
سُپر ماریو فلم کی شکل میں سلور اسکرین پر آ رہا ہے

جاپان کی گیم فرم نائن ٹینڈو 32 سالہ ویڈیو گیم "سُپر ماریو " کی اینی میشن فلم بنانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی  کی "وال اسٹریٹ جرنل" کی خبر کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق جاپان کی ویڈیو گیم فرم نائن ٹینڈو کے حکام نے   سُپر ماریو کو سینما اسکرین پر لانے کے لئے  امریکی فلم کمپنی الیومینیشن انٹر ٹینمنٹ کے حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے اور فرموں کے درمیان سمجھوتہ، طے پانے کے مراحل میں ہے۔

سُپر ماریو  گیم میں ماریو اور لیوگی کھمبیوں کے ملک میں قید خانے میں بند شہزادی کو بلاوں سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نائن ٹینڈو  کی 1983 میں نکالی گئی گیم 'ماریو بروس' اور 1985 میں نکالی گئی 'سُپر ماریو بروس ' گیم پہلے جاپان اور شمالی امریکہ میں بعد میں یورپ اور ترکی میں گیم کھیلنے والوں کے لئے ایک جنون بن گئی تھی۔



متعللقہ خبریں