سویٹزرلینڈ میں فائیو سٹار مسجد کی تعمیر

عالمی اخبارات  میں شائع خبر کے مطابق فری بورگ ماسکس اسوسی ایشن    کی جانب سے تعمیر کی جانے والی  اس مسجد پر 8 ملین سوئس فرانک   کے اخراجات آئیں گے

796823
سویٹزرلینڈ میں فائیو سٹار مسجد کی تعمیر

سویٹزرلینڈ میں  دنیا کی پہلی  5 سٹار مسجد تعمیر کی جا رہی ہے۔

یورپ میں مسلمانوں کی اکثریت کے حامل  ملکوں میں  شامل سویٹزرلینڈ  نے دنیا کی لگژری ترین مسجد کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

عالمی اخبارات  میں شائع خبر کے مطابق فری بورگ ماسکس اسوسی ایشن    کی جانب سے تعمیر کی جانے والی  اس مسجد پر 8 ملین سوئس فرانک   کے اخراجات آئیں گے۔

مسجد کی دوسری منزل کو خواتین  نمازیوں کے لیے مختص کیا جائیگا۔  اس مسجد میں روایتی مسجد کی مفاہمت کے ساتھ ساتھ مختلف مقاصد کے حامل دیگر  حصے بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ یہاں پرمرد و خواتین کے  لیے علیحدہ علیحدہ  جمنازیم ، حمام اور سومنگ پول   بھی بنایا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس ملک میں مقیم  4 لاکھ مسلمانوں میں سے 70 ہزار ترک ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں