لندن کا مشہور "بگ بین" خاموش ہو رہا ہے

معلوم ہوا ہے کہ لندن میں قائم 157 سال پرانا گھڑیال "بگ بین" مرمت کے غرض سے اگلے چار سال کے لیے خاموش ہونےجا رہا ہے

790099
لندن کا مشہور "بگ بین" خاموش ہو رہا ہے

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم 157 سال پرانا گھڑیال "بگ بین" مرمت کے غرض سے اگلے چار سال کے لیے خاموش ہونےجا رہا ہے۔

خبر کے مطابق ’بگ بین‘ 21 اگست بروز سوموار 2017 گیارہ کا گھنٹہ پورا کرکے بجے گا اور اس کے بعد چار سال کے لیے خاموش ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ لندن کے اس  مشہور زمانہ گھڑیال میں  طویل عرصہ گزرنے کے بعد خرابیاں پیدا ہونے کے ساتھ دراڑیں بھی پڑ گئی تھیں۔

 برطانوی حکومت ایک عرصے سے اس گونج دار آواز والے گھڑیال کو دس ٹن کے ’لٹل جان‘ گھنٹے سے تبدیل کرنے پر غور کررہی تھی۔

 مرمتی پروگرام میں الیزابیتھ ٹاور جس کی  آغوش میں یہ گھڑیال واقع ہے کی مرمت بھی شامل ہے۔

یاد  رہے کہ لندن میں پارلیمانی  عمارت ویسٹ منسٹر  میں واقع گھڑیال کا ٹاور 96 میٹر بلند ہے۔ 13.7 ٹن وزنی اس گھڑیا ل کو بگ بین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں