ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کسٹم عدالت نے  ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

746894
ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کسٹم عدالت نے  ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ ایان علی  کے وکیل نے اپنی موکلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایان علی دبئی میں ہیں جہاں ان کی والدہ علیل ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتیں۔

عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے اس موقف پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا پہلے کی درخواستوں میں ملزمہ خود بیمارہوتی تھیں اور اب ان کی والدہ بیمار ہوگئی ہیں۔  ملزمہ کو ہر تاریخ کو پیش ہونا تھا لیکن وہ گزشتہ 12 تاریخوں سے عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہی ہیں۔ عدالت نے ایان علی کو21 جون کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔



متعللقہ خبریں