ترکی زبان کے شاہکاروں کے سات زبانوں میں تراجم

"ترکی زبان  کے شاہکاروں کے تراجم منصوبے" کے دائرہ کار میں ترکی زبان کے ادبی شاہکاروں کو 7 زبان میں ترجمہ  کروا کے  بیرون ملک کتاب میلوں میں پیش کیا  جا رہا ہے

713543
ترکی زبان کے شاہکاروں کے سات زبانوں میں تراجم

"ترکی زبان  کے شاہکاروں کے تراجم منصوبے" کے دائرہ کار میں ترکی زبان کے ادبی شاہکاروں کو 7 زبان میں ترجمہ  کروا کے  بیرون ملک کتاب میلوں میں پیش کیا  جا رہا ہے۔

منصوبے کے سلسلے میں 19 اپریل کو سرائیوو  کتاب میلے کا آغاز ہو رہا ہے۔

وزارت اعظمیٰ تعارفی فنڈ کے تعاون سے ماوی آچ پبلشرز کی زیر قیادت جاری اس منصوبے  میں ترکی زبان کے کلاسیکی ادب پاروں کا انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، روسی، جرمن، بوسنیائی اور کوریائی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد ترکی کی ثقافت و ادبیات کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

منصوبے میں جن ادب پاروں کے تراجم کئے گئے ہیں ان میں "صفاحات"، قتادگو بلگے"،  "سیاحت نامے"، "مثنوی"، یونس ایمرے دیوان"اور "نطق" سے انتخاب اور "نصرالدین ہوجا"، "حاجی وا ت وے کھارا گیوز" اور "عمر سیف الدین " سے منتخب کہانیاں شامل ہیں۔

سرائیوو کتاب میلہ 24 اپریل کو اختتام پذیر ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں