انقرہ میں آرٹ انقرہ کا آغاز ہو رہا ہے
مصوّری سے مجسموں تک ، فوٹو گرافی سے سیرامک تک عصرِحاضر کے بہترین نمونوں کی نمائش کے ساتھ "آرٹ انقرہ" بین الاقوامی عصری نمائش میں 20 ممالک سے سینکڑوں فنکار شرکت کریں گے

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں آرٹ انقرہ کے نام سے فنون لطیفہ کے متعدد شعبوں پر مشتمل نمائش کا آغاز ہو رہا ہے۔
مصوّری سے مجسموں تک ، فوٹو گرافی سے سیرامک تک عصرِحاضر کے بہترین نمونوں کی نمائش کے ساتھ "آرٹ انقرہ" بین الاقوامی عصری نمائش میں 20 ممالک سے سینکڑوں فنکار شرکت کریں گے۔
نمائش 16 سے 19 مارچ کی تاریخوں میں انقرہ چیمبرآف کامرس میں ہو گا اور اس میں جرمنی، آسٹریا، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، جنوبی کوریا، فلپائن، فرانس، سوٹزرلینڈ، اٹلی، برطانیہ، ایران، جارجیا، یونان، یوکرائن، کرغستان، قزاقستان، لتھوانیا، ہنگری، مقدونیہ اور روس سے 600 فنکار اور 48گیلریوں،عجائب گھروں اوریونیورسٹیوں سمیت کُل 108 ادارے آرٹ انقرہ میں شرکت کریں گے۔
نمائش پہلی دفعہ 2015 میں منعقد ہوئی اور اس میں 17 ہزار فن کے پرستاروں نے شرکت کی، 2016 میں یہ تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی اور اس دفعہ یعنی 2017 میں زائرین اور شرکاء کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
نمائش میں زائرین اور شرکاء چھوٹے کینویسوں پر ایکریلک تصاویر بنائیں گے۔
متعللقہ خبریں

جاپانی سیاح وان بِلی کے دیوانے ہو گئے
اوساکا سے ترکیہ کے ضلع وان آنے والے جاپانی سیاح وان کی بِلی کے دیوانے ہو گئے